Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

34 کلو چرس کے ملزم کا چالان بروقت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل عدالت طلب

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے 34 کلو چرس کیس میں بروقت چالان پیش نہ کرنے کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ایڈیشنل آئی جی لیگل نے سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ابرار احمد کی ضمانت کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈیشنل آئی جی لیگل سلیم چغتائی اور ڈی آئی جی لیگل کامران عادل پیش ہوئے۔  ایڈیشنل آئی جی لیگل سلیم چغتائی نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی پنجاب ایک اہم اجلاس کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے، انہوں نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر کی جائے۔

ملزم ابرار کی بیوی نمرہ ابرار نے پولیس پر چالان پیش کرنے کیلئے رشوت مانگنے کا الزام لگایا جبکہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو چالان پیش نہ کرنے کیخلاف درخواست دی گئی۔ملزم ابرار سے 34 کلو چرس برآمدگی کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین