پاکستان
وزیراعلیٰ نے نارکوٹکس کنٹرول کے لیے تین نئے تھانے بنانے کی منظوری دے دی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی گئی،اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی صدارت میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کاجائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں،گھروں پر ٹیکس کو ریشنلائز کرنے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز شریف نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹاٹیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز کیا گیا، 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔
اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹریز خزانہ، ایکسائزاور دیگر حکام نے شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال