Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ وزارت قانون و پارلیمانی امور کے انچارج ہوں گے

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس میں پنجاب کابینہ میں توسیع اور رانا ثناء اللہ کو سینئر مشیر قانون و پارلیمانی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں قانون اورپارلیمانی امور کا چارج رانا ثنااللہ خان کو دینے جانے کا فیصلہ پارٹی قائد نے کیا،رانا ثنااللہ کو پنجاب میں سنئیر مشیر لایاجائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پانچ سے آٹھ وزراء اور معاونین شامل کئے جائیں گے۔کابینہ میں توسیع کا اعلان 7 اپریل تک کر دیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں توسیع سینٹ انتخابات کے فوری بعد کردی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین