Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بجلی چوری کے خاتمے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈلائن مقرر، گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، پنجاب حکومت کا فیصلہ

Published

on

پنجاب حکومت نے بجلی چوری، اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری کے خاتمے کیلئے  پالیسی پرعملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئےاہداف کا تعین کی گیا، بجلی چوری کے خاتمے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں ، شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا،ناکامی پر متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی چوری ،اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف زیرٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،بجلی چوری،ا سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں جو ملوث ہو کوئی رعایت نہ کی جائے۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بجلی چوری پہلےہی قابل دست اندازی جرم ہے، گرفتاریاں اورفوری سزائیں دی جائیں، بجلی چوری کے خاتمے کے لیے مزید سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،سسٹم میں موجودکالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکےقانونی گرفت میں لایاجائے،انرجی منسٹری، صوبے کی بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیز  کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔

اجلاس میں ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ بھی ہوا، ٹاسک فورس میں ماہرین اور حکومتی نمائندے شامل ہوں گے ،ٹاسک فورس وزارت توانائی، ڈسکوزکی کارکردگی اور بجلی چوری کیخلاف آپریشن کی نگرانی کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین