تازہ ترین
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کا ہدف دے دیا
لاہور:
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو اہداف دیئے ہیں، وزارت خزانہ کو مہنگائی،بیروزگاری میں کمی کا ہدف دیا گیا ہے۔
لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے،کل وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا،وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو اہداف دیئے ہیں،وزیراعظم نے اہداف کی نگرانی کیلئے جدید بنیاد پر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی
وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے اداروں کی کارکردگی جانچنے کا تہیہ کیا ہے،اہداف سے متعلق تحریری طور پر وزارتوں کو آگاہ کیا گیا ہے،جدید ٹیکنالوجی سے اہداف کی مانیٹرنگ کی جائےگی،ہمارے آئی ٹی ایکسپرٹس کی پوری دنیا میں مانگ ہے،آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ملک میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی ہوگی،دہشت گردی کی روک تھام کیلئے غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے گا،چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق میٹنگ کی گئی ہے۔
وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کیخلاف رولز بنائے جائیں گے،کمزور طبقے کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے جائیں گے،وزارت خزانہ کو مہنگائی،بیروزگاری میں کمی کا ہدف دیا گیا ہے،وزارت خزانہ کو گروتھ،آئی ایم ایف پروگرام،قرضہ جات پر اہداف ملے،وزارتوں کو پہلی بار تحریری طور پر اہداف ارسال کئے گئے ہیں،کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلبی کی جائےگی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے،خوداحتسابی کا نظام وضع کیا گیا ہے،ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائےگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت داخلہ کو غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا ہدف دیا ہے،ستمبر 2024 تک انسانی حقوق کے حوالےسے رپورٹ مرتب کی جائےگی،قوانین کے نفاذ اور عملدرآمد سے متعلق بھی اہداف مقرر کئے گئے ہیں،وزارت تجارت کو تجارتی خسارہ کم کرنے کا کہا گیا ہے،انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کےقیام کا ہدف دیا گیا ہے،دوست ممالک سے صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے ایم او یوز کا ہدف دیاگیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں جتنے قوانین پاس ہوتے ہیں ان کیلئے ای پورٹل بنایا جائئے گا،پاکستان کے پاس نمک کےدنیا کے دوسرے سب سے زیادہ ذخائر ہیں،دسمبر 2027تک خلیجی ممالک کو برآمدات میں اربوں ڈالر اضافے کا ہدف ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو وزارتوں سے کام لینا آتا ہے،نجکاری کی وزارت کو پی آئی اے کی نجکاری کا ٹارگٹ دیا گیا ہے،کمرشل بینکوں سے پی آئی اے کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں،پی آئی اے سے متعلق مذاکرات کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کئی محکمے آج بھی بلاوجہ چل رہے ہیں،بلاوجہ چلنے والے محکموں کو دوسرے محکموں میں ضم کردیں گے۔وزارت قانون میں قانون سازی کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں،کاروبار کو آسان بنانے کیلئے بھی اہداف دیئے گئے ہیں،تجارتی خسارے کو کم کرنا زرمبادلہ اورایکسپورٹ کو بڑھانا بھی اہداف میں شامل ہے،اسکول سے باہر بچوں کے داخلے کےحوالےسےواضح اہداف دیئےگئے ہیں۔
ججز کے خط پر بنائے گئے انکوائری کمیشن پر عطا تارڑ نے کہا کہ جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی اچھی شہرت کے حامل ہیں،جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور