Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور جج کو مشکوک خط موصول، خطوط میں سنکھیا پایا گیا، تفتیشی ذرائع

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنےوالے خطوط کی تعداد 6 ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی طرح کا خط موصول ہوا،جسٹس علی باقر نجفی کے اسٹاف نے مشکوک خط موصول کیا،مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالےکردیا گیا۔

دریں اثنا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

خطوط سے ملنے والے پاوڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خطوط میں موجود پاوڈور میں آرسینک کی مقدار دس فیصد تک ہو سکتی ہے۔

آرسینک ایک زہریلا مواد ہوتا ہے،پاوڈر میں آرسینک کی ستر فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔

خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کے نمونے کو فرانزک لیب پنجاب بھیجا گیا تھا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین