Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

سب جیل بنی گالا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو آئین پاکستان کے تحت بشریٰ بی بی کو حاصل بنیادی حقوق کی پاسداری کا حکم دے، عدالت بشریٰ بی بی کا شوکت خانم یا کسی اور نجی ادارے کے ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے کے احکامات دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا، جسمانی، ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سب جیل میں زیادہ تر مرد اہلکاروں کی تعیناتی اور صرف ایک خاتون اہلکار کی تعیناتی کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سب جیل میں مرد اہلکاروں کی اکثریت بشریٰ بی بی کیلئے ذہنی اذیت کا باعث ہے،بشریٰ بی بی کے کمرے میں آڈیو بگز اور خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو ان کی پرائویسی کیخلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات کا کا دورانیہ صرف 10 منٹ رکھا گیا ہے،اہل خانہ اور وکلاء کو ملاقات کیلئے آتے ہوئے 30 سے 40 منٹ انتظار کرایا جاتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو دیئے گئے کھانے سے گلے اور منہ میں شدید جلن کا سامنا رہتا ہے،بشریٰ بی بی سمجھتی ہیں کہ ان کو کھانے میں کسی قسم کا تیزاب ملا کر دیا جاتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بھی دائر کی ہے کیونکہ وہ بنی گالا میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو آئین پاکستان کے تحت بشریٰ بی بی کو حاصل بنیادی حقوق کی پاسداری کا حکم دے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کا شوکت خانم یا کسی اور نجی ادارے کے ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے کے احکامات دے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین