Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اکثریت چاہتی ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں، سعد رفیق

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارٹی میں اکثریت چاہتی ہے نوازشریف قائد ہیں تو صدارت بھی سنبھالیں۔

خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی مشکلات ہیں،عوام پریشانی کاشکار ہیں،حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے،کوشش ہے سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری یہاں آئے۔دوسرے ممالک سےبھی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشش جاری ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی سیاسی سوال کا جواب اسکول کی تقریب میں نہیں دوں گا،سیاسی بات کرنی ہے تو اسکول کے گیٹ سے باہر آجائیں،سرکاری جگہ پر سیاست نہیں کرتا،سیاست گلی میں ہوگی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی میں اکثریت چاہتی ہے نوازشریف قائد ہیں تو صدارت بھی سنبھالیں،علی امین گنڈاپور کو اپنا بیان واپس لینا چاہئے،چڑھائی کی باتیں اور حکومت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی،اپنےصوبے کی  بہتری کیلئے وفاق  سے تعاون کرنا چاہئے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اتحادی حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی،قبضہ گروپوں کا مقابلہ کریں،ہم آپ کے ساتھ ہیں،سرکاری جگہ پر کسی غنڈے کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین