Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ سے متعلق چیف جسٹس سے خط و کتابت کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، سینیٹر فیصل واوڈا کی درخواست

Published

on

سینیٹر فیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے پر معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی۔

درخواست میں  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، جسٹس بابر ستاراوراس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے پہلے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کردیا تھا،جسٹس بابر ستار اور اس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت کو پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین