Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ حکومت کا متعدد شخصیات سے پولیس پروٹوکول واپس لینے کا فیصلہ

Published

on

سندھ حکومت نے متعدد شخصیات سے پولیس پروٹوکول واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعدد شخصیات سے پولیس پروٹوکول واپس لے لیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کے پاس اگر اضافی پولیس موبائل یا سیکیورٹی ہوگی تو اُسے واپس لیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے پھر ہوگا، جس میں کمیٹی کی تجویز پر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین