Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی تاریخ کا مہنگا ترین ٹرانسپورٹ منصوبہ، پرپل لائن میٹرو پر 6 کھرب لاگت آئے گی

Published

on

پنجاب حکومت کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹرانسپورٹ منصوبے،16کلو میٹر طویل پرپل لائن میٹرو منصوبے پر 6 کھرب کے قریب رقم خرچ کی جائے گی۔ایئرپورٹ سے داتا دربار  تک پرپل لائن ٹرین چلانے کاتخمینہ تیار کرلیا گیا۔

پرپل لائن منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 5 کھرب 85 ارب 51 کروڑ 87 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیاہے، 16کلومیٹر طویل پرپل لائن کیلئے آئندہ مالی سال میں ابتدائی طورپر 10 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز دے دی گئی ہے۔

16 سٹیشنز والی پرپل لائن کو 3.4 کلومیٹر زیرزمین اور 15.6 کلومیٹر معلق روٹ سے گزارا جائے گا، 16 کلومیٹر طویل پرپل لائن کی فی کلومیٹرلاگت کا تخمینہ 30 ارب 81 کروڑ67 لاکھ 73 ہزار 684  روپے لگایا گیاہے۔

پرپل لائن پر فی میٹر 3 کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار 773  روپے کے اخراجات آئیں گے، پرپل لائن کے مجموعی تخمینے کیلئے مطابق فی  سینٹی میٹر 3 لاکھ 8 ہزار 167 روپے خرچ ہونگے۔

پرپل لائن کیلئے اگست 2006 میں ہانگ کانگ کی ایم وی اے پہلی ستڈی کی گئی تھی، 2016 میں یونان کی فرم عثمانی ارونس ڈریٹس کارلافٹس فزیبلٹی کی تھی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین