تازہ ترین
عدالتوں کی تالہ بندی برداشت نہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی سکیورٹی فراہم کریں، لاہور ہائیکورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے عدالتوں کو زبردستی بند کروانے اور کیسز کی سماعت رکوانے کا سخت نوٹس لیا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلہ کی کاپی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھجوائی گئی ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تمام عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ عدالتوں کی تالہ بندی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،فل کورٹ کے فیصلے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمل درآمد نہیں کیا،کسی صورت عدالتوں کو زبردستی بند کروانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے زبردستی کیسز کی سماعت رکوائی جو توہین عدالت کے مترداف ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی،توقع کی جاتی ہے کہ عدالتوں پر حملہ دوبارہ نہیں ہوگا۔
ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پنجاب اور سی سی پی او عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی