تازہ ترین

عدالتوں کی تالہ بندی برداشت نہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی سکیورٹی فراہم کریں، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے عدالتوں کو زبردستی بند کروانے اور کیسز کی سماعت رکوانے کا سخت نوٹس لیا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ  کی کاپی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھجوائی گئی ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تمام عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عدالتوں کی تالہ بندی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،فل کورٹ کے فیصلے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمل درآمد نہیں کیا،کسی صورت عدالتوں کو زبردستی بند کروانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے زبردستی کیسز کی سماعت رکوائی جو توہین عدالت کے مترداف ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی  نہیں کی،توقع کی جاتی ہے کہ عدالتوں پر حملہ دوبارہ  نہیں ہوگا۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پنجاب اور سی سی پی او عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version