تازہ ترین
آزاد کشمیر میں احتجاج کا چوتھا دن، مظاہرین کے قافلے مظفرآباد روانہ
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔
سدھنوتی آزاد کشمیر میں چاروں تحصیلوں سے احتجاجی قافلے تراڑکھل پہنچنا شروع ہو گئے، بلوچ اور اعوان آباد میں انتظامیہ کی طرف سے کھڑی رکاوٹوں کو مظاہرین نے ہٹا دیا۔
تحصیل تراڑکھل سے قافلے براستہ راولاکوٹ مظفرآباد کی جانب جا رہے ہیں جبکہ میرپور ڈویژن سے آنے والے قافلے براستہ ہجیرہ، راولاکوٹ، مظفر آباد جا رہے ہیں۔
پلندری، بلوچ، تراڑکھل، اعوان آباد اور منگ سمیت ضلع بھر میں مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے۔بھمبر میں انٹرنیٹ سروس جبکہ باغ میں انٹر نیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
علاوہ ازیں میرپور میں بھی تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹر نیٹ سروس جبکہ سماہنی اور نکیال میں انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔
آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میر پور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور