Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مریم نواز پر سب کچھ قربان، کارکن کا انوکھا کام، مریم بھی حیران رہ گئیں

Published

on

سیاست دانوں کے مداح اور ووٹر توجہ حاصل کرنے کے لیے انوکھے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ کبھی کوئی خود کو زنجیروں میں جکڑ کر سیاسی احتجاج میں شریک ہوتا ہے تو کوئی کفن باندھ لیتا ہے۔ لیڈر کے قریب آنے کے نت نئے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک کام راولا کوٹ، آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے کیا ہے اور اس کام پر ان کی ممدوح لیڈر بھی حیران رہ گئی ہیں۔ زاہد حسین مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے محبت میں سب پر بازی لے گئے،زاہد حسین نے  وصیت کی کہ جب انکا انتقال ہو جائے تو انکی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کی جائے۔

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کرنے کا اقدام کر کے قانونی دستاویز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سٹام پپیر کی تصویر  جب مریم نواز تک پہنچی تو وہ بھی حیران رہ گئیں اور پوچھنے پر مجبور ہو گئیں کہ  انہوں نے ایسا کیوں کیا؟۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین