پاکستان
مریم نواز پر سب کچھ قربان، کارکن کا انوکھا کام، مریم بھی حیران رہ گئیں
سیاست دانوں کے مداح اور ووٹر توجہ حاصل کرنے کے لیے انوکھے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ کبھی کوئی خود کو زنجیروں میں جکڑ کر سیاسی احتجاج میں شریک ہوتا ہے تو کوئی کفن باندھ لیتا ہے۔ لیڈر کے قریب آنے کے نت نئے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک کام راولا کوٹ، آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے کیا ہے اور اس کام پر ان کی ممدوح لیڈر بھی حیران رہ گئی ہیں۔ زاہد حسین مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے محبت میں سب پر بازی لے گئے،زاہد حسین نے وصیت کی کہ جب انکا انتقال ہو جائے تو انکی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کی جائے۔
OMG! Why would he do that! It is very touching though ❤️🙏🏼 https://t.co/Q6N56IKBI4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2023
آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کرنے کا اقدام کر کے قانونی دستاویز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سٹام پپیر کی تصویر جب مریم نواز تک پہنچی تو وہ بھی حیران رہ گئیں اور پوچھنے پر مجبور ہو گئیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟۔