Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان کردیا، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے آپ ہارے نہیں بلکہ جیتے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ نے پاکستان کے نام کو پوری دنیا میں بلندکیا،قومی ہاکی ٹیم نے جاپان سے مقابلے کےدوران شاندار کھیل پیش کیا،آج کی تقریب کی مہمان خصوصی یہ ہاکی ٹیم ہے،خواہش ہے کہ آپ کی کارکردگی ایسی ہو کہ ماضی کے ہیروز آپ میں دکھائی دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس بات کا یقین ہے ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،تمام کھلاڑیوں کی مربوط کاوشیں آج رنگ لائی ہیں،گزشتہ ڈیڑھ،دو دہائیوں سے پاکستان ہاکی کی پرفارمنس بہت سست تھی،آپ کی فائنل میں پرفارمنس سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں،آپ کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نوید ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کو،آپ کی ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں،ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئےکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،گزشتہ دور حکومت میں 16 ماہ ہمارے لئے انتہائی مشکل تھے،ان مشکلات حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رانا مشہود سے کہوں گا ان کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین