Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینبیون کا نیٹ ورک پکڑا گیا

Published

on

کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینببیون کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا۔سی ٹی ڈی نے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے تانے بانے بیرونی ممالک سے ملے ہیں ،اس حوالے سے سفارتی سطح پر اقدامات کے لئے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم تنظیم کا سرغنہ علیحدہ ٹیموں کو ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیتا تھا۔ ملزموں نے ستمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران 13 افراد کو قتل اور 11 کو زخمی کیا تھا
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ شاطر ٹارگٹ کلرز اسٹریٹ کرائم کے الزام میں گرفتار ہوکر جیل چلے گئے تھے ،ملزم خاموشی سےسزا پوری کررہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے ٹھوس شواہد کی بناءپر انہیں جیل سے حراست میں لےکر تفتیش کی تو حقائق سامنے آگئے
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے مزید کہا کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے ،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 14 افسران واہلکاروں کو ملازمت سے برطرف جبکہ ایک سو سے زائد کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی بھی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جلد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین