Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جو تنقید کر نی ہے ہمارے سامنے آ کر کریں، فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال سپریم کورٹ طلب

Published

on

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ عدالت کیس میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس کرتے ہوئے دونوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سکول میں کوئی بچہ غلطی تسلیم کرے تو استاد کا رویہ بدل جاتا ہے۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس توہینِ عدالت کے زمرے میں آتی ہے؟ کیا آپ اداروں کی توقیر کم کرنا شروع کردیں گے۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو مجھے کہیں، عدالت کو نہیں۔ ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تعمیری تنقید ضرور کریں۔ ۔ چیخ پکار اور ڈرامے کرنے کی کیا ضرورت ہے؟فیصل واووڈا کے بعد مصطفی کمال بھی سامنے آ گئے۔ ۔دونوں افراد پارلیمنٹ کے ارکان ہیں، ایوان میں بولتے۔۔ پریس کلب ہی کا انتخاب کیوں کیا؟مصطفیٰ کمال نے کہا بھٹو کے ساتھ یہ کر دیا گیا،وہ کردیا۔۔ہم نے بھٹو کیس میں غلطی تسلیم کی،ہم بھٹو کو زندہ تو نہیں کر سکتے۔
عدالت نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو طلب کر لیا۔ ۔چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں افراد کو نوٹس جاری کرتے ہیں، جو تنقید کرنی ہے ہمارے سامنے آکے کرلیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین