پاکستان
وزیراعظم نے وفاقی وزیر امیر مقام کو کرغزستان جانے کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت ،انجنئیر امیر مقام آج شب ہی بشکیک روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر کو کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کے ریسکیو اور انکو مدد و معاونت فراہم کرنے کیلئے دورے کی ہدایت کی،انجنئیر امیر مقام بشکیک میں غیر ملکی طلبہ مخالف حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔
انجنیئر امیر مقام پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، انکے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا ہو۔
شہبازشریف نے کہا کہ کرغیزستان میں غیر ملکی طلبہ مخالف فسادات پر گہری تشویش ہوئی ،زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائی جائے،مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا جو طلبہ پاکستان واپس آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر انکی فوری واپسی یقینی بنائیں ،طلبہ اور والدین کے مابین روابط کو مسلسل برقرار رکھنے کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی