تازہ ترین
زخمی طلبہ کو کرغزستان سے ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے فون پر رابطہ کیا ہے اور پاکستانی طلبا کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کیلئے روانہ ہو گا،خصوصی طیارہ بشکیک سے رات کو 130 پاکستانی طلبا کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے، زخمی پاکستانی طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ایسےطلباجوخاندان کےساتھ کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی واپسی کاانتظام ترجیحی بنیادوں پرکیاجائے۔
پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کیا،سفیر نے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے،کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا، سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبا بالکل محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اگر کوئی پاکستانی طالبعلم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی