تازہ ترین
آئی ایم ایف وفد نے معاشی اصلاحات اور قانون سازی کے لیے 40 دن کا وقت دے دیا
پاکستان کو نئے بیل آؤٹ پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے (ایس ایل اے) تک پہنچنے کے لیے آئندہ 40 روز کے اندر پارلیمانی منظوریوں اور قانون سازی کے ذریعے پیشگی اقدامات کا ایک سیٹ مکمل کرنا ہوگا۔
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام اور ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کے عملے کے مشن نے معیشت کے تقریباً تمام اہم شعبوں بشمول بجلی اور گیس کے شعبوں میں اہم اصلاحات، سرکاری اداروں، پنشن، ریونیو کو فعال کرنے پر زور دیا ہے۔
ایک عہدیدار نے مزید بتایا کہ ”آئی ایم ایف غیرمتوقع سیاسی ماحول کے پیش نظراصلاحات اور پالیسی اقدامات کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری چاہتا ہے“۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان کیے بغیر جمعہ کو روانہ ہو جائے گا۔
ایک عہدیدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد معمولی امور کے لیے آن لائن مشاورت کافی ہوگی اور اس کے لیے فالو اپ مشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘‘
عہدیدار نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیا جانا تقریباً حتمی ہے، کیونکہ عیدالاضحی کی تعطیلات پارلیمانی بحث کے لیے بہت سخت شیڈول چھوڑیں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور