پاکستان
تحریک انصاف کے دفتر میں گردآلود طوفان کے دوران درخت گر گیا، 3 کارکن زخمی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/05/tree-fell-in-pti-office-during-dust-storm-3-workers-injured.jpg)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرد کے طوفان کے سبب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکریٹریٹ میں درخت گرگیا۔
درخت پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گرا ہے، درخت کے تلے دب کر تین سے زائد پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا۔
پی ٹی آئی کا دفتر سیل کردیا گیا، موقع پر موجود کارکنوں نے سی ڈی اے آپریشن کی مزاحمت کی۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا، پولیس نے عامر مغل کو گرفتار کیا ہے۔
آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرایا۔
سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور