تازہ ترین
پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست بھی پیش کردی
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں، وفد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا۔
ذرائع وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا، سندھ کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست بھی وفاقی وزیر احسن اقبال کو پیش کی۔
وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ جس پر پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ اس بارے حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھیں۔
ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال