تازہ ترین
شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کے خلاف فیصل قریشی نے بھی آواز بلند کردی
اداکار فیصل قریشی نے دوران انٹرویو ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار جو کہ ڈرامہ ’خئی‘ سمیت کئی ڈراموں میں مقبول ہو چکے ہیں اور اداکاری کے باعث نئے کرداروں کے نام سے جانے جانے لگے ہیں، وہیں اب انٹرویو کے باعث بھی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور دین اسلام میں ہم جنس پرستی حرام ہے۔ اللہ نے جس مقصد کے لیے عورت اور مرد کو بنایا ہے، وہ اہم ہیں، قرآن پاک میں بھی صرف 2 جنس کا ہی ذکر ہے۔
فیصل کا کہنا تھا کہ وہ کسی مرد کو بھائیوں کی طرح گلے لگا سکتے ہیں، انہیں بھائی ہونے کے ناطے گالوں پر بوسہ دے سکتے ہیں، لیکن اگر وہی مرد انہیں کسی اور نظر سے دیکھے تو وہ اسے تھپڑ رسید کر دیں گے۔
اسی پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی نے انکشاف میں کہنا تھا کہ کچھ مردوں نے اس طرح کے تعلقات استوار کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس پر انہیں ہنسی آئی۔
فیصل کا کہنا تھا کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کچھ مردوں کی جانب سے انہیں میسجز بھی بھیجے گئے، تاہم اداکار نے فورا انہیں بلاک کر دیا۔
اس سب میں فیصل قریشی کی جانب سے ان مردوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں شئیر کی گئیں، جس میں کہنا تھا کہ کچھ انڈسٹری کے مردوں کی جانب سے ہم جنس تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور