Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ حکومت کے ذمہ 9 ارب روپے واجب الادا، کے الیکٹرک نے فالٹ کی آڑ میں گھنٹوں بجلی بند رکھنے کی حکمت عملی اپنا لی

Published

on

مالیاتی بحران کے نام پر کے الیکٹرک نے کراچی  میں بجلی فراہمی کا نیٹ ورک بند ہونے کی دھمکی دے دی ، سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی لڑائی کے باعث اکثر علاقوں میں فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا۔صوبائی توانائی ناصر شاہ نے کے الیکٹرک کو 9 ارب روپے نہ دینے کا کہا تھا ۔ 9 ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی میں 5 ارب روپے واٹر بورڈ پر جبکہ 4 ارب 20 کروڑ سندھ حکومت کے دیگر اداروں پر واجب الادا ہیں۔

کے الیکٹرک نے واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف مئی کے مہینے میں سندھ حکومت کو پانچ خط لکھ ڈالے، صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے سرکاری اداروں میں اسمارٹ میٹر لگانے کے لئے پیسے لینے کے باوجود میٹر نصب نہیں کئے ہیں ، اربوں روپے لینے کے باوجود صرف چند سرکاری اداروں پر اسمارٹ میٹر نصب کئے ہیں۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کے مطابق سندھ حکومت نے تمام سرکاری اداروں پر اسمارٹ میٹر نصب کرانے کے لئے کے الیکٹرک کو کہا ہے،امپورٹ پر تاخیر کا کہہ کر کئی سال گزر جانے کے باوجود کے الیکٹرک نے اسمارٹ میٹر نصب نہیں کئے گئے۔

کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ سال 2023 میں کے الیکٹرک نے مینٹینس کی مد میں 5 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین