Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پریشر ککر پھٹنے کا خطرہ ظاہر کر نے والے یہ بھی بتادیں مکتی باہنی کا کردار کون ادا کرے گا، عرفان صدیقی

Published

on

Faiz Hameed and Imran Khan wanted to stop General Asim Munir's appointment as Army Chief, Irfan Siddiqui

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک ریاض کے ٹوئٹ پر کئے گئے تبصرے کا جواب دے دیا ہے۔

گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا تھا کہ کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے۔

ملک ریاض کے اس پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ ’پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلسا کر رکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جن کا اقتدار پر جھوٹا، غاصبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے‘۔

اب سابق صدر کے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے لکھا کہ’پی ٹی آئی پاکستان کے موجودہ حالات کو 1971 کی صورت حال جیسا قرار دیتے ہوئے، عمران خان کو مجیب الرحمان جیسا مقبول ترین لیڈر، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو“انفرادی طور پر فیصلے کرنے والا“ جنرل یحییٰ خان اور مجیب کی ”جنگ آزادی“ کو خان کی ”جنگ حقیقی آزادی“ سے تشبیہہ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ککر پھٹنے اور ایک نئے سقوط کا خطرہ ظاہر کرنے والوں کو یہ بھی بتا دینا چاہیے کہ خدا نخواستہ 1971 جیسے حالات پیدا ہوگئے تو مکتی باہنی کا کردار کون ادا کرے گا تاکہ قوم ابھی سے تیار ہو جائے‘۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین