Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سٹیبلشمنٹ اور حکومت عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ نہیں چاہتی، شعیب شاہین

Published

on

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ اور موجود حکومت سپریم کورٹ کاروائی کی لائیو سٹریمنگ نہیں چاہتی۔ پی ٹی آئی کو 8 جون کا جلسہ کرنے کی اجازت روات میں دی گئی جسے ہم عدالت میں چیلنج کرینگے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین کا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سماعت کیلئے پہنچنے پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں بیٹھایا گیا اور عدالت نہیں جانے دیا گیا حالانکہ اس کیس میں میرا وکالت نامہ بھی موجود ہے، ہم سے توہین آمیز سلوک مریم نواز کے کہنے پر کہا جا رہا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کل آنے والے فیصلہ میں اطہر من اللہ کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ 11سو ارب روپے کے کیسسز ختم کرانے کے لئے نیب قانون بدل دیا گیا۔ آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں ریمانڈ کی مدت بڑھائی جا رہی ہے،نیب قانون کے مطابق نہیں چل رہا، طاقتور کے سامنے باندی بن کر کھڑا ہے،نیب قانون میں ترمیم صرف عمران خان کے ریمانڈ کے لئے کی گئی۔ حکومت اپنے تمام تر عزائم میں ناکام ہو چکی اور پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین