تازہ ترین
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 10 جون تک تاریخ بتائیں، جسٹس محسن اختر کیانی، نئے ریٹس پر پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز معطل
ایک ہفتے کا وقت دے رہا ہوں،وفاقی حکومت اگر الیکشن نہیں کراتی تو میں ان کو دیکھ لوں گا، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ٹیرٹری اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے کیس میں حکومت سے 10 جون تک تاریخ طلب کر لی اور نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز بھی معطل کر دیے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس لگا سکیں گے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی لیکشن نہ کرانے کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی و دیگر وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز کیوں نہیں ہو رہے؟ الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے شیڈول دیا ہوا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 125 یونین کونسل کی حد تک حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں،نئی کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ ہے لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے ہیں۔۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کیا عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف سب کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں؟ کسی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ نیشنل اسمبلی کے حلقوں سے یونین کونسل کو مکس نا کریں،ہر دو تین ماہ بعد کیا نئی حلقہ بندیاں ہوں گی؟وفاقی حکومت سے پوچھ کر آئیں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تاریخ بتا دیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اگر تاریخ نہ دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا،سی ڈی اے ایم سی آئی کے نام پر سارے شہر کی تباہی پھیر رہا ہے،بغیر لوکل گورنمنٹ آپ نے اربوں کے ٹیکس لگا دئیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن تاریخ نہیں دیں گے تو چیف الیکشن کمشنر کو بتا دیں وفاقی حکومت کو بھی بتا دیں توہین عدالت نوٹس کروں گا،بغیر کسی اختیار کے سی ڈی اے نے ایم سی آئی کے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کر دیے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے دوسری عدالت میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔
اس پر محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی دوسری کورٹ کا ذمہ دار نہیں میں اپنی کورٹ کو ذمہ دار ہوں،جو آپ کو سمجھ آتی ہے وہ تاریخ دے دیں ایک ہفتے کا وقت دے رہا ہوں،وفاقی حکومت اگر الیکشن نہیں کراتی تو میں ان کو دیکھ لوں گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال