تازہ ترین
وزیراعظم آفس، تمام سول و ملٹری ایجنسیاں کسی بھی جج یا عملے کو اپروچ نہ کریں، لاہور ہائیکورٹ
عدلیہ میں مداخلت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 4صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے،
جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے پانچ نکاتی ایس او پیز جاری کردئیے ،وزیراعظم آفس آئی بی، آئی ایس آئی سمیت تمام سول اور ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یہ مستقبل میں اعلی عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے کسی بھی جج یا ان کے عملے کو اپروچ نہ کریں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کو بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی ہدایات جاری کریں،اے ٹی سی عدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اگر کوئی حفاظتی اقدامات کرنے ہیں تو متعلقہ جج سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر نہیں کیے جائیں گے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اے ٹی سی ججز اپنے موبائل میں ہر کال کو ریکارڈ کریں،پنجاب کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالتیں 9مئی کےتمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں۔
عدالت نے حنا حفیظ اللہ عدالتی معاون مقرر کردیا، اور کہا کہ اے ٹی سی جج سرگودھا کے معاملہ پر عدالتی عملہ تفتیش میں مکمل تعاون کرے،عدالتی عملہ سے تفتیش کی وڈیو ریکارڈ کرکے تفتیشی ہائیکورٹ کو فراہم کرے،عدالت نے عمل درآمد رپورٹ 08 جولائی تک جمع کروانے کا حکم دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور