تازہ ترین
بھوک ہڑتال ضرور کروں گا لیکن ابھی کچھ فیصلوں کا انتظار ہے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بھوک ہڑتال ضرور کروں گا لیکن مجھے ابھی کچھ فیصلوں کا انتظار ہے۔ موجودہ حکومت نےپاکستان کی امید ختم کردی ہے،شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا ہوگا، پاکستان کو بچانا ہےتو شفاف الیکشن کے علاؤہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا 2021 میں قرضہ 2.8 ٹریلین تھا اور چار سالوں میں یہ 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔جس غریب کا 2 ہزار بجلی کا بل تھا اب اسکا 10 ہزار بل آتا ہے، ساری ایلیٹ کلاس کے پیسے باہر ملکوں میں پڑے ہیں۔کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا، الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف کیلئے الیکشن کمیشن بھیج رہا ہے جبکہ سب کو پہلے سے معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرائے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہو۔قاضی فائز عیسیٰ ہمیں کہہ رہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے، کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی پٹینشز کیوں نہیں سنی جارہیں؟ کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں؟ مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو، جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کانگریس تک کہہ رہی ہے پاکستان میں فراڈ الیکشن ہوئے ہیں۔ میڈیا کو دبانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہوئی ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ شفاف انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مخاطب ہیں، مطلب آپ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں؟
جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کیونکہ ملک میں اسٹیبلیشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔
آپ کے سابق کابینہ رکن نے آج آپ کے خلاف گواہی دی ہے، اس پر کیا کہیں گے، صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر بعد میں بات کروں گا اس لیے اس پر ابھی کچھ خاص نہیں بولا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی