Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب اسمبلی گیٹ پر اپوزیشن کا علامتی اجلاس، جیت کے دعویدار امیدواروں کا حلف

Published

on

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی اجلاس۔۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کی شرکت ۔۔ اجلاس کے بعد احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے عوامی اجلاس کا انعقاد کیا۔عوامی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی گیٹ کے باہر تعینات تھی۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے شرکت کی،جبکہ فرخ جاوید مون، شیخ امتیاز، میجر(ر )اقبال خٹک اورمیاں ہارون اکبر سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر اور سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ملک احمد خان بھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا موقف سچا ثابت ہوا۔ ۔
اجلاس میں فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز نے حلف اٹھایا۔؎

رکن پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ اقبال خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رول آف لاء کی جیت ہوئی ہے۔۔ عوام کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
سپیکر عوامی اسمبلی اعجاز شفیع نے اجلاس ملتوی کردیا۔جس کے بعد شرکا نے پنجاب اسمبلی سے چیرنگ کراس تک احتجاجی ریلی نکالی۔
سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف نے معطل اراکین کی پنجاب اسمبلی میں واپسی تک عوامی اسمبلی اجلاس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین