پاکستان
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2023-24 کے مالی گوشوارے طلب کر لیے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 2 10اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت یاد دہانی کرائی ہے کہ انہیں جون 2024 میں ختم ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں 29 اگست 2024 یا اس سے پہلے جمع کروانا ہوں گے۔
الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 210 کے مطابق کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی پر چارٹر ڈ اکاونٹینٹ کے ذریعے درج ذیل تفصیلاتت کے ساتھ پیش کرے گی۔
الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاؤ ٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو، اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ،الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات موجود ہوں،مذکورہ بالا تفصیلات زیر دستخطی / مجاز عہدیدار کے علم اور یقین کے مطابق درست ہیں اورگوشواروں کی منسلک کی گئی تفصیلات رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہو۔
گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم۔ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔ پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےدفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔ فنڈز کے ذرائع کے لیے فارم۔ڈی پرفارما بھی ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فارم میں اوور رائیٹنگ قابلِ قبول نہیں۔ آڈیٹر کے حوالے سے آئی سی اے پی کی جانب سے جاری کردہ رکنیت / سرٹیفیکیٹ کو آخری درست تجدیدی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ فارم۔ڈی میں شامل کیا جائی۔ اعلامیہ میں کہا گیاہے فارم۔ڈی کے ساتھ 01.07.2023 سے 30.06.2024 کی مدت کے لیے ہر بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی کے ساتھ بینک ری کنسیلیشنسٹیٹمنٹ بھی مہیا کرنا ہو گی
سٹیٹمنٹ/فارم بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان،شاہراہ دستور، سیکٹر جی فائیو / ٹو اسلام آباد پر پارٹی عہدیدار کے ذریعے پہنچایا جائے گا، جوکہ الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہو۔ ڈاک، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کئے جائیں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
mycroxyproxy
جولائی 24, 2024 at 12:17 صبح
Hello Neat post Theres an issue together with your site in internet explorer would check this IE still is the marketplace chief and a large element of other folks will leave out your magnificent writing due to this problem