تازہ ترین
مخصوص نشستوں کے فیصلے میں آرٹیکل 175، 185 51، 63 اور 106 کو مدنظر نہیں رکھا گیا، دو ججز کا اختلافی نوٹ
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔دونوں ججز کا اختلافی فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔
دو ججز نے اختلافی نوٹ میں اکثریتی فیصلہ تاحال جاری نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں ۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا، کیس میں پی ٹی آئی فریق ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہو گا، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51، آرٹیکل 63 اور آرٹیکل 106 کو معطل کرنا ہو گا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ مختصر فیصلہ سنانے کے بعد 15 دنوں کا دورانیہ ختم ہونے کے باوجود اکثریتی فیصلہ جاری نہ ہو سکا،تفصیلی فیصلے میں تاخیر کے باعث ہم مختصر حکمنامے پر ہی اپنی فائنڈنگ دے رہے ہیں۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی موجودہ کیس میں فریق نہیں تھی،پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہو گا،پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51، آرٹیکل 63 اور آرٹیکل 106 کو معطل کرنا ہو گا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ اکثریتی فیصلے کی بنیاد پر 80 ممبران اسمبلی نیا بیان حلفی نہیں دے سکتے،اگر ممبران اسمبلی ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ ریاست کے آئینی ادارے آئین کیخلاف عدالت کا کوئی فیصلہ ماننے کے پابند نہیں،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم موجود نہیں،پشاور ہائیکورٹ کیجانب سے سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کو خارج کرنے کا فیصلہ درست تھا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کی روشنی میں مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیں،اکثریتی فیصلے سے 80 ارکان آرٹیکل 62 ون ایف کے مطابق ایماندار اور امین نہیں رہیں گے،سنی اتحاد کونسل سے 80 ارکان چھین لیے گئے،عدالت نے ان 80 ارکان کو سنا بھی نہیں، اختلافی نوٹ
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی