تازہ ترین

مخصوص نشستوں کے فیصلے میں آرٹیکل 175، 185 51، 63 اور 106 کو مدنظر نہیں رکھا گیا، دو ججز کا اختلافی نوٹ

Published

on

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔دونوں ججز کا اختلافی فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔

دو ججز نے اختلافی نوٹ میں اکثریتی فیصلہ تاحال جاری نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں ۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا، کیس میں پی ٹی آئی فریق ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہو گا، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51، آرٹیکل 63 اور آرٹیکل 106 کو معطل کرنا ہو گا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ مختصر فیصلہ سنانے کے بعد 15 دنوں کا دورانیہ ختم ہونے کے باوجود اکثریتی فیصلہ جاری نہ ہو سکا،تفصیلی فیصلے میں تاخیر کے باعث ہم مختصر حکمنامے پر ہی اپنی فائنڈنگ دے رہے ہیں۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی موجودہ کیس میں فریق نہیں تھی،پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہو گا،پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51، آرٹیکل 63 اور آرٹیکل 106 کو معطل کرنا ہو گا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ اکثریتی فیصلے کی بنیاد پر 80 ممبران اسمبلی نیا بیان حلفی نہیں دے سکتے،اگر ممبران اسمبلی ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ ریاست کے آئینی ادارے آئین کیخلاف عدالت کا کوئی فیصلہ ماننے کے پابند نہیں،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم موجود نہیں،پشاور ہائیکورٹ کیجانب سے سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کو خارج کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کی روشنی میں مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیں،اکثریتی فیصلے سے 80 ارکان آرٹیکل 62 ون ایف کے مطابق ایماندار اور امین نہیں رہیں گے،سنی اتحاد کونسل سے 80 ارکان چھین لیے گئے،عدالت نے ان 80 ارکان کو سنا بھی نہیں، اختلافی نوٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version