Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد پولیس

Published

on

Special monitoring of social media is being done, Islamabad Police

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یوم آزادی کی سیکیورٹی کے حوالے سے دارالحکومت پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا، جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب نے کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں سینئر افسران، ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک ہوئے۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کےلیے اسلام آباد پولیس کے عزم کا اظہار ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی، فرقہ وارانہ منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین