Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ، پلاسٹک کے نوٹ لانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، گورنر سٹیٹ بینک

Published

on

The decision to change the design of currency notes, to introduce plastic notes will take Cabinet approval, Governor State Bank

حکومت نے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔کاغذی نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ لانے کی منظوری کابینہ سےلی جائےگی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں،اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے۔

رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہونا چاہیے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا۔ گورنر سٹیٹ بینک  نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا۔اسی لئے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے۔
رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر گیارہ فیصد پر آگئی ہے،اگر یہ اعدادوشمار درست ہے تو پھر اسٹیٹ بینک کی شرح سود کن ہوکر سنگل ڈیجٹ ہر آجانی چاہیے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کے اعداد و شمار تو ٹھیک ہیں،پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی،پلاسٹک کرنسی کیلئے دیکھا جائے گا کہ اسکی عمر کیا ہے اسکی فی نوٹ لاگت کیا ہے اور سیکورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ابھی ہم نے ٹیسٹ کرنا ہے اسی لئے ابتدائی طور پر ایک نوٹ پلاسٹک کرنسی میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں،اگر یہ نوٹ پائدار اور اسکے سیکورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں ورنہ یہ شائد قابل عمل نہ ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین