ٹاپ سٹوریز
جلاؤ گھیراؤ،عسکری ٹاور سے جلی لاش برآمد،اسلام آباد،پنجاب, کے پی میں فوج طلب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں کے جلاؤ گھیراؤ کی جانب مائل ہونے کے بعد پنجاب نےپاک فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں،وفاقی وزارتِ داخلہ نے پنجاب میں پاک فوج کی دس کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے ریڈ زون کی حفاظت کے لیے پاکستانی فوج کی تعیناتی کی درخواست کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریڈ زون کی حفاظت کی ذمہ داری فوج کو سونپ دی جائے۔
اسلام آباد کا ریڈ زون وہ علاقہ ہے جہاں سفارت خانوں کے علاوہ پارلیمان، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور مختلف وزارتوں کے دفاتر واقع ہیں۔
لاہور کی تمام پارٹی قیادت کی گرفتاری کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کی تمام قیادت کو گرفتار کیا جائے گا۔
ٹکٹ ہولڈرزاور تنظیمی عہدیداران کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس نے فہرستیں مرتب کر لی ہیں۔ لاہور میں تحریک انصاف کے تمام سرگرم کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
عسکری ٹاور سے جلی ہوئی لاش برآمد،،چودہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا
لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے لبرٹی چوک میں نجی ملکیتی پلازہ، عسکری ٹاور، کو آگ لگائی تھی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد پلازہ سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ امدادی ٹیموں نے پلازے سے 14افراد کو زندہ نکال لیا۔
لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج میں پولیس کے افسر بھی زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزعلی ناصررضوی،،ایس ایس آپریشنزصہیب اشرف،ایس پی کینٹ اویس شفیق،،ڈی ایس پی ریس کورس منصور الحسن سمیت 30 افسران واہلکار زخمی ہیں۔،سروسز ہسپتال میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی آنکھ کا آپریشن جاری ہے۔
عثمان بزدار سمیت پنجاب کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے فہرستیں تیار
اس کے علاوہ کرپشن مقدمات میں بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ نیب اور اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کےرہنماوں کی فہرست تیار کر لی۔ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کرپشن مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا جس کے لیے اینٹی کرپشن اور نیب نے فہرستیں بنا لی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب کی تحقیقات پہلے سے جاری ہیں۔
تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں عثمان ڈار ،فرخ حبیب،یاسمین راشد،زرتاج گل کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو رات گئے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔
اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
اینٹی کرپشن کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پنجاب حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال