Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار

Published

on

اسلام آباد پولیس نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار  کیا گیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آج تحریک انصاف کے زیر حراست چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں عدالت پیشی ہے، عمران خان کی سکیورٹی کے پیش نظر گیسٹ ہاؤس کو عدالت قرار دیا گیا اور ججز بھی سماعت کے لیے وہیں پہنچے ہیں۔

اسلام آباد پولیس لائن کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کنٹینرز لگا کر مختلف مقامات کو بند کیا گیا ہے، عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے ابھی تک نہ کوئی کارکن پہنچ سکا اور نہ مقامی رہنماوں میں سے کوئی رہنما وہاں دکھائی دیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی  کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ پولیس ،رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ،،عمارت کو چاروں اطراف سے خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین