Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ٹیکس وصولیوں میں 104 ارب شارٹ فال کا سامنا، ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان

Published

on

Facing a shortfall of 104 billion in tax collections, another mini-budget is likely to be brought

ایف بی آر کو اگست میں 104ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے ،ذرائع کے مطابق اگست میں ایف بی آر کو 794ارب کی ٹیکس وصولیوں کا امکان ہے، اگست کیلیے ایف بی آر کو 898ارب ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا تھا،ٹیکس ریونیو میں بڑی کمی کے باعث ملک میں منی بجٹ کا خدشہ ہے۔

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولی میں کمی کی صورت میں اضافی ٹیکس کا وعدہ کررکھا ہے،منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کی نئی لہر آسکتی ہے،ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار ایف بی آر آج یا کل جاری کریگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف نئے ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کرسکتا ہے،آئی ایم ایف سے حکومتی اخراجات اور ترقیاتی اخراجات میں بھی کمی کا مطالبہ آسکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کی نہی لہر آسکتی ہے،ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار ایف بی آر آج یا کل جاری کریگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین