Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مراد سعید نو مئی مقدمات میں مفرور لیکن علی امین گنڈا پور کے ساتھ رابطے برقرار، پارٹی ذرائع

Published

on

Murad Saeed fugitive in May 9 cases but still in touch with Ali Amin Gandapur, party sources

9 مئی سے روپوش مرادسعید کے علی امین گنڈاپورسےرابطوں کاانکشاف ہوا ہے ۔مراد سعید نو مئی کیسز میں اشتہاری ہونے کے ساتھ روپوش بھی ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے مراد سعید روپوشی کےباوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماوں کارو پوش رہنما مراد سعید سے رابطہ ہے،رو پوش رہنما مراد سعید نےعاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ مراد سعید نےعلی امین گنڈاپور کو شکیل خان کےمعاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کےپیچھے رو پوش رہنما مراد سعید کے کردار ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مراد سعید کےمخالف گروپ سےایک رہنما کو بانی پی ٹی سےملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین