پاکستان
مراد سعید نو مئی مقدمات میں مفرور لیکن علی امین گنڈا پور کے ساتھ رابطے برقرار، پارٹی ذرائع
9 مئی سے روپوش مرادسعید کے علی امین گنڈاپورسےرابطوں کاانکشاف ہوا ہے ۔مراد سعید نو مئی کیسز میں اشتہاری ہونے کے ساتھ روپوش بھی ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے مراد سعید روپوشی کےباوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماوں کارو پوش رہنما مراد سعید سے رابطہ ہے،رو پوش رہنما مراد سعید نےعاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ مراد سعید نےعلی امین گنڈاپور کو شکیل خان کےمعاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کےپیچھے رو پوش رہنما مراد سعید کے کردار ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مراد سعید کےمخالف گروپ سےایک رہنما کو بانی پی ٹی سےملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔