Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آئی سی سی کا نیا مالیاتی ماڈل، بھارت کمائی کا بڑا حصہ ہڑپ لے گا

Published

on

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے  نیا مالیاتی ماڈل تیار کر لیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کا ٹھیکیدار بھارت سب سے زیادہ کمائی کرے گی،دنیائے کرکٹ پر بھارت  اپنے اجارہ داری کے باعث آئی سی سی کی کمائی میں سب سے زیادہ حصہ لے گا،انگلینڈ کا دوسرا، آسٹریلیا کا تیسران جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہوگا۔

آئی سی سی کی سالانہ 600 ملین ڈالر کمائی میں سے بھارت کو 230 ملین ڈالر (38.5)فیصد دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو 41 ملین ڈالر(6.89  فیصد)، کرکٹ آسٹریلیا کو 37.53 ملین ڈالر(6.25 ) فیصد، جبکہ پاکستان کو 34.51 ملین ڈالر (5.75) فیصد ملیں گے۔

آئی سی سی کے فل ممبرز کو سالانہ کمائی میں سے 88.81 فیصد جبکہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو 11.19 فیصد حصہ ملے گا۔

آئی سی سی کے نئے ماڈل کے مطابق نیوزی لینڈ کو 4.73 فیصد حصے کے بعد 28.38 ملین ڈالر، ویسٹ انڈیز کو 4.58 فیصد، سری لنکا 4.52، بنگلہ دیش کو 4.46 فیصد ،جنوبی افریقا کو 4.37 فیصد، آئر لینڈ 3.01 فیصد اور افغانستان کو 2.80 فیصد حصہ ملنے کا امکان ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین