پاکستان
چین میں پاک بحریہ کے جدید جنگی جہازوں کی کمشننگ تقریب
پاک بحریہ کے لیے تعمیر کردہ دو جدیدجنگی بحری جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی پُروقار کمشننگ تقریب چین کے ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ شنگھائی میں منعقد کی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور روایتی کمانڈ اسکرولز جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کی حوالے کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحرنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی کمشننگ پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا آغازہے جو اعتماد، احترام اور باہمی تعاون کے ستونوں پر مضبوطی سے قائم ہے اور یہ ہمارے دفاعی تعاون سے ظاہر ہے۔ امیر البحر نے مزید کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے پاک بحریہ نے اپنی قوت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ مہمان خصوصی نے واضع کیاکہ ٹائپ A/P-054 راجیکٹ کی تکمیل سمندری خطرات کا جواب دینے اور خطے کے امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔نیول چیف نے وبائی چیلنجز کے باوجود منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے BOMETEC، SASTIND، چینی بحریہ،ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ اور CSTC سمیت بحری جہازوں کی تعمیر میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
پاکستان اور چین کے درمیان پاک بحریہ کے لیے چارملٹی رول فریگیٹس (ٹائپ A/P-054 ) کی تعمیر کا معاہدہ 2018 میں ہوا تھا جس کے تحت پہلے دو بحری جہازپی این ایس طغرل اورپی این ایس تیمور 2022 میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوئے۔ان جہازوں کی تعمیر جدید اسٹیلتھ ڈیزائن پرکی گئی ہے جس میں سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے بیک وقت متعدد بحری آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے۔4000 ٹن وزنی یہ جہاز تکنیکی طور پر جدید اور انتہائی قابل پلیٹ فارم ہیں جن میں سطح سے سطح، زمین پر حملہ، سطح سے ہوا اور زیر آب حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ یہ بحری جہازسمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیٹرنس اور خطے میں خطرات سے بچاؤ کے لیے کردار ادا کریں گے۔
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر اور ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ کے حکام سمیت اعلیٰ سول اورعسکری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی