ٹاپ سٹوریز
امن و امان کی صورت حال، سیاسی عدم استحکام، گرتی معیشت، قومی سلامتی کا اجلاس کل طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس گرفتاری کا نوٹس لیا، گرفتاری کے طریقہ پر اعتراض اٹھائے تھے لیکن گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا۔
تحریک انصاف کے حامیوں کے ساتھ مسلح جتھوں نے ملک کے اہم اور حساس مقامات میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ریاست مفلوج نظرآئی۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کی درخواست دائر ہوئی اور سپریم کورٹ نے ایک دن میں سماعت کے بعد گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دیا۔
ملک کی اس سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر حکومت کا پہلا اور فوری ردعمل سکیورٹی کونسل اجلاس کی طلبی ہے۔ سکیورٹی کونسل حکومت اور فوجی سربراہوں پر مشتمل ہے۔ ملک کی سیاست پر فوج کا اثر کئی عشروں سے گہرا ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
قومی سلامتی کونسل اجلاس کی طلبی سے یہ تاثر ابر رہا ہے کہ تحریک انصاف سے نمٹنے کے لیے حکومت فوج کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔
تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھا ہے اور معاشی گراوٹ کے اشاریئے بھی نمایاں ہیں، ڈالر کی قدر ملکی تاریخکی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے اور روپیہ تیزی سے قدر کھو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ڈیل بھی ابھی تک کسی طور حتمی نہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کار بھی کسی نئے منصوبے سے گریزاں ہیں اور پہلے سے موجود منصوبے اور کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی