Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

یہ جو چیف جسٹس ہے کیا کررہا ہے؟ میسج پہنچ گیا؟ عمران خان کی مسرت چیمہ کے ساتھ کال کی مبینہ آڈیو لیک

Published

on

عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر عمران خان، لاہپور سے پارٹی لیڈر مسرت جمشید چیمہ سے بات کر رہے ہیں اور اپنی رہائی کے لیے دائر درخواست پر بات کر رہے ہیں۔ عمران خان نے مسرت جمشید چیمہ سے سوال کیا یہ کیا کر رہا ہے یہ جو چیف جسٹس ہے۔

اس میبنہ آڈیو لیک کا متن پیش کیا جا رہا ہے۔

عمران خان : ہاں مسرت کیا سچوئیشن ہے، ان کو میسیج پہنچ  گیا؟

مسرت جمشید چیمہ:میں نے میسیج پہنچایا ہے ادھر ہم ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں اور ہم یہ کہہ رہے کہ ہم نہیں جائیں گے کسی صورت بھی خان صاحب کو پروڈیوس کریں۔

عمران خان : لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں

مسرت جمشید چیمہ:جی خواجہ حارث اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں میں آپ کی بات بھی کراسکتی ہوں

عمران خان :نہیں میں صرف ان سے پوچھ رہا ہوں کہ ایک اعظ٘م سواتی سے یہ ضرور بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس کے اوپر ضرور کریں کیونکہ یہ جو انہوں نے کیا ہے یہ بالکل ملافائیڈ ہے۔

مسرت جمشید چیمہ: باں بالکل سر ایسا ہی ہے

عمران خان :یہ کیا کررہا ہے یہ جو چیف جسٹس ہے؟ جو آرڈر لیتا ہے ان سے

مسرت جمشید چیمہ:ابھی اس نے نیب والے آئیں فلانے آئیں تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب  کے میں بالکل سامنے کھڑی ہوں میں نے انہیں کہا کہ بھئی آپ ان کو کہیں کہ کورٹ میں پروڈیوس کریں ہمیں کورٹ میں لے آئیں خواجہ حارث اور ان کے میں بالکل ساتھ بیٹھی ہوں ہم نہیں ایسے جاسکتے  ہم کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں جس جج کے پاس لگا ہوا ہے چیف جسٹس کے پاس

عمران خان : نہیں یہ تو ان سے آرڈر لیتا ہے اعظم سے بات کریں دوسری طرف ابھی اعظم سے ضرور بات کریں

مسرت جمشید چیمہ:اوکے سر اپنا خیال رکھیں۔

اس گفتگو اور اس مبینہ آڈیو لیک پر درج تاریخ سے یہ لگتا ہے کہ یہ گفتگو عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین