Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دلچسپ و عجیب

دنیا کا معمر ترین شیر مار دیا گیا

Published

on

دنیا کے معمر ترین شیر کو قتل کر دیا گیا، کینیا کے جنگل میں رہنے والے 19 سالہ شیر کو کیوں اور کس نے قتل کیا ؟

"لونکیٹو ” کے نام سے مشہور اس شیر کو عمر کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شیر مانا  جاتا تھا، اس شیر کی عمر19 سال تھی ۔

 کینیا کے وائلڈ لائف آفیشلز کے مطابق شیر مویشیوں کا شکار کرنے پہنچا تو اس شیر کو (ماسائی موران) کے قبیلے سے تعلق رکھنے والے  جنگجوؤں نے  بے دردی سے قتل کر دیا۔

جنگل  کےبادشاہ لونکیٹو کو وائلڈ لائف ماہرین کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا تھا اور اس کی وجہ اس شیر کی عمر تھی ، کیونکہ زیادہ تر شیر عام طور پر جنگل میں اتنی دیر تک زندہ نہیں رہتے ہیں۔

کنزرویشن گروپ لائین گارڈینز  مطابق افریقہ کے جنگل میں شیر 13 سال سے اوپر نہیں زندہ رہ پاتے  لیکن "لونکیٹو ” ممکنہ طور پر افریقہ کا سب سے پرانا نر شیر  تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین