پاکستان
عمران خان اگر دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتے تو تحریک انصاف کے ساتھ دہشتگرد جماعت جیسا سلوک کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب ترمیمی بل اور اعضا کی پیوند کاری کا بل منظور کر لیا گیا۔ قوانین کی منظوری سے پہلے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی صورت حال اور عدالتی فیصلوں پر تقریریں بھی ہوئیں۔ جوائنٹ سیشن میں اہم خطاب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قائد عوام ،ذوالفقارعلی بھٹو کو شہید کیا گیا توجیالوں نے خود کو احتجاجاً جلایا املاک کو نہیں
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جیل میں ڈالنے والا اسلام آباد میں بیٹھا ہے،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر چڑھانے والا اسلام آباد میں بیٹھا ہے، بے نظیر بھٹوکی شہادت پر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،
اگر ہم انتقام کا نعرہ لگاتے تو کیا آج پاکستان ہوتا؟
بلالول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنے کندھوں پر شہید بے نظیر بھٹو کی میت اٹھائی، میں نے ملک کی خاطر "جمہوریت بہترین انتقام ہے” کا نعرہ لگایا،فریال تالپور کو اسلام آباد کے اسپتال سے چاندرات کو گرفتارکیا گیا،عمران خان نے فریال ،تالپور کواسپتال سے گرفتارکرانے کیلئے ایم ایس کو تبدیل کیا
ایک شخص جب وزیراعظم تھا مخالفین کو گرفتارکرانے پرخوش ہوتا تھا،
چیئرمین نیب کوغیرقانونی احکامات نہ ماننے پر عمران خان نے بلیک میل کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدامات پرعمران خان نے اسی اسمبلی میں کہا وہ کیا کرے؟عمران خان نے اپنے دور حکومت میں چھوٹی حرکتیں کیں، پہلی بار دیکھا کورکمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی،جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا گیا،پہلی بار دیکھا کہ جہاز کو جلایا گیا، آپ بتائیں کہ وہ سیاسی جماعت ہیں یا دہشت گرد؟اگر وہ سیاسی جماعت ہیں تو دہشت گردی اور توڑپھوڑ کی مذمت کریں، اگر وہ دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتی تو اسے دہشت گرد کے طورپر ٹریٹ کیا جائے، چلیں مان لیں کہ عمران خان کی گرفتاری کی جگہ صحیح نہیں تھی مگر گرفتاری تو ٹھیک تھی،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ہر ادارے پر حملہ کرچکی ہے۔
پپارلیمنٹ نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نیم طبی عملہ تعینات کرنے کا بل بھی منظور کرلیا،پارلیمنٹ نے سرکاری و نجی اداروں میں بچوں کی نگہداشت کے مراکز قائم کرنے کا بل منظور کیا،پارلیمنٹ نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کوبچے کی پیدائش پر 90 روز چھٹی دینے کا بل منظور کیا،ترمیمی بلز سینیٹر قرہ العین مری نے پیش کیے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال