Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کوپارٹی عہدےسے ہٹایاجائے، درخواست19مئی کوسماعت کےلیے مقرر

Published

on

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے بعد عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی گئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 19 مئی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین