پاکستان
عمران خان کوپارٹی عہدےسے ہٹایاجائے، درخواست19مئی کوسماعت کےلیے مقرر
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے بعد عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی گئی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 19 مئی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔